28 اپریل 2012 - 19:30

نئي دہلي…بھارت ميں امريکي سفير نينسي پاول نے کہا کہ امريکا بھارت کو8 ارب ڈالر کے فوجي سازوسامان دينے کا معاہدہ جلد طے کرے گا، بھارت 8ارب ڈالر سے اپاچي ہيلي کاپٹر اور جيٹ انجن خريدے گا .

ابنا: اتوار کو بھارت ميں امريکہ کي سفير نينسي پاول نے کہا ہے کہ يہ فوجي معاہدہ آخري مراحل ميں ہے . امريکي سفير نے اس معاہدے کي تفصيلات نہيں بتائيں تاہم کہا کہ بھارت اور امريکا کے درميان آٹھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت بھارت اپاچي ہيلي کاپٹر اور جيٹ انجن خريدے گا. امريکا نے گذشتہ برس بھي بھارت کو سي.17 جنگي طيارے اور سي.130 کارگو طيارے فروخت کئے تھے.
.......

/169